Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

غزہ

غزہ میں دراندازی کی کوشش میں ملوث غدار گروہوں کے متعدد کارندے ہلاک و زخمی

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مزاحمتی سکیورٹی فورس سے وابستہ رادع فورس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ شہر کے علاقے الشجاعیہ کے مشرق میں واقع یلو زون سے قابض اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے والے مسلح گروہوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ فورس نے تصدیق کی ہے کہ علاقے میں ہونے والی شدید جھڑپوں کے دوران ان گروہوں کی صفوں میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

فورس نے مرکز اطلاعات فلسطین کو موصول ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ اس نے علاقے کے مشرق میں غدار گروہوں کی جانب سے کی جانے والی دراندازی کی کوشش کا بھرپور مقابلہ کیا اور علاقے میں ہونے والی مسلح جھڑپوں کے بعد اسے ناکام بنا دیا۔

فورس نے شہری اکرم سعدی حسنین کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا جو مشرقی الشجاعیہ میں پیش آنے والے واقعات کے دوران ان گروہوں کے حملے میں شہید ہو گئے تھے۔

رادع فورس نے اس بات کی تصدیق کی کہ دراندازی کی کوشش کو پسپا کرنے کے دوران چھڑنے والی جھڑپوں کے نتیجے میں قابض اسرائیل کے آلہ کار گروہوں کے متعدد کارندے ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

فورس نے ان گروہوں کے کارندوں اور ان کی قیادت کو سخت الفاظ میں انتباہ جاری کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ قابض اسرائیل کے ساتھ تعاون کا تسلسل اور فلسطینی عوام کے بیٹوں پر حملے احتساب کے بغیر نہیں گزریں گے اور ملوث افراد کو اپنے افعال کی مکمل ذمہ داری اٹھانا ہو گی۔

فورس نے واضح کیا کہ قابض اسرائیل کی سرپرستی انہیں فلسطینیوں کے خلاف کیے جانے والے جرائم کے نتائج سے کوئی تحفظ فراہم نہیں کر سکے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan