Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

غزہ میں سردی کی شدت نے نو ماہ کے شیرخوار بچے کی جان لے لی

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں شدید سردی کے باعث نو ماہ کا فلسطینی بچہ کنان احمد عریق اپنے خاندان کے بے گھر ہونے کے بعد قائم کیے گئے خیمے میں جاں بحق ہوگیا۔ موسم سرما کی آمد، مناسب حرارت اور سردی سے بچاؤ کے انتظامات کی عدم موجودگی نے بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار نے جمعرات کو بتایا کہ شیر خوار بچہ کنان خان یونس میں اپنے خاندان کے خیمے کے اندر شدید سردی کے باعث زندگی کی بازی ہار گیا۔ یہ واقعہ بے گھر افراد کے کیمپوں میں بالخصوص بچوں اور شیر خوار بچوں کو درپیش خطرناک رہائشی حالات کی عکاسی کرتا ہے۔

کنان کی ہلاکت نے غزہ میں گزشتہ موسم سرما کے دوران بچوں کی شدید سردی سے ہونے والی اموات کی جانب ایک بار پھر توجہ مبذول کرائی ہے۔

فروری 2025ء میں غزہ کی وزارتِ صحت نے اعلان کیا تھا کہ شدید سردی کی زد میں آکر سات بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔

وزارتِ سماجی ترقی نے بھی عالمی ادارۂ صحت کی دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ گزشتہ دو موسم سرما کے دوران ہائپوتھرمیا (جسم کا درجہ حرارت خطرناک حد تک گرنے) سے کم از کم 19 اموات ریکارڈ کی گئی تھیں۔

بے گھر فلسطینیوں کو درپیش خطرات مسلسل بڑھ رہے ہیں، کیونکہ ہزاروں خاندان ایسے خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں جہاں پناہ اور تحفظ کی بنیادی سہولیات تک دستیاب نہیں۔

یہ عارضی خیمے شدید سردی، موسلادھار بارش اور تیز ہواؤں سے مناسب تحفظ فراہم نہیں کرتے، جبکہ رہائشی سامان اور حرارت فراہم کرنے والے آلات کی قلت کے باعث کمزور خاندان، خصوصاً شیر خوار اور کم عمر بچے، جان لیوا حالات سے دوچار ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan