Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

خاص خبریں

ڈاکٹر حسام ابو صفیہ نے عرب ڈاکٹر ایوارڈ 2026ء جیت لیا

قاہرہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی اسیر ڈاکٹر حسام ادریس ابو صفیہ نے ’ثابت قدمی کی طب‘ کے شعبے میں سال 2026ء کا عرب ڈاکٹر ایوارڈ جیت لیا ہے، جو عرب وزرائے صحت کی کونسل کی جانب سے منگل کے روز مصری دارالحکومت قاہرہ میں عرب لیگ کے جنرل سیکرٹریٹ کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ 65 ویں اجلاس کے دوران دیا گیا۔

اسیر ڈاکٹر کی نیابت کرتے ہوئے یہ ایوارڈ فلسطینی وزیر صحت ماجد ابو رمضان نے عرب وزرائے صحت کونسل کے سربراہ اور مصری وزیر صحت و آبادی خالد عبد الغفار سے وصول کیا، جو کہ غزہ کی پٹی میں ابو صفیہ کے طبی و انسانی کردار کے اعتراف میں ریاستِ فلسطین کی جانب سے ان کی نامزدگی کے بعد ممکن ہوا۔

اس اعزازی تقریب میں متعدد عرب وزرائے صحت، عرب لیگ میں ریاستِ فلسطین کے مستقل مندوب سفیر مہند العکلوک اور عرب لیگ کے جنرل سیکرٹریٹ کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ابو صفیہ کو یہ ایوارڈ قابض اسرائیلی حکام کی طرف سے ان کی مسلسل گرفتاری کے سایے میں دیا گیا ہے جہاں قابض افواج نے انہیں 27 دسمبر سنہ 2024ء کو شمالی غزہ کی پٹی میں شہید کمال عدوان ہسپتال پر حملے کے دوران گرفتار کیا تھا، جب وہ ہسپتال کی انتظامیہ سنبھال رہے تھے اور حملوں، محاصرے اور طبی وسائل کی شدید کمی کے باوجود اپنے طبی فرائض کی انجام دہی جاری رکھے ہوئے تھے۔

ہسپتال کی انتظامیہ سے گرفتاری تک

ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کا نام شمالی غزہ کی پٹی پر اسرائیلی عدوان کے دوران اس وقت نمایاں ہوا جب انہوں نے کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر کے طور پر اپنے فرائض جاری رکھے، باوجود اس کے کہ ہسپتال کو بار بار نشانہ بنایا گیا، اس کے حصوں اور سہولیات کو تباہ کیا گیا اور طبی عملے کو ادویات، طبی سامان اور ایندھن کی شدید قلت جیسے سخت حالات کا سامنا کرنا پڑا۔

اور 27 دسمبر سنہ 2024ء کو قابض افواج نے ہسپتال پر چھاپے کے دوران انہیں گرفتار کر کے ہسپتال کو سروس سے باہر کر دیا، ایسے وقت میں جب شمالی غزہ میں صحت کا شعبہ عسکری کارروائیوں، محاصرے اور طبی سہولیات و طبی کارکنوں کو مسلسل نشانہ بنائے جانے کے باعث شدید تباہی کا سامنا کر رہا تھا۔

ابو صفیہ بغیر کسی الزام یا مقدمے کے قابض صہیونی عقوبت خانوں میں انتظامی قید کے تحت مسلسل قید ہیں، جب کہ عرب ڈاکٹر ایوارڈ سے ان کی پذیرائی ان کے طبی سفر اور ان حالات پر روشنی ڈالتی ہے جن کا سامنا غزہ کی پٹی پر اسرائیلی نسل کشی کی جنگ کے دوران فلسطینی صحت کے شعبے سے وابستہ کارکنوں کو کرنا پڑا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan