Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

بارشوں سے خیموں کا غرق ہونا عالمی برادری کی بے حسی کا ثبوت ہے: حماس

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے ترجمان حازم قاسم نے اس بات پر زور دیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں انسانی تباہی کا منظر اور الم ناک حالات کے نتیجے میں سینکڑوں خاندانوں کے اپنے خیموں میں غرق ہونے سے شہریوں کےمصائب، اس عالمی برادری کی پیشانی پر کلنک کا ٹیکا ہیں جو قابض صہیونی دشمن کو غزہ کی پٹی پر مسلط اپنے ظالمانہ محاصرے کو ختم کرنے پر مجبور کرنے میں اب بھی ناکام ہے۔

قاسم نے ہفتے کے روز اس بات پر شدید زور دیا کہ اس انسانی تباہی کی ذمہ داری قابض صہیونی دشمن کے ساتھ ساتھ ان متعلقہ بین الاقوامی اداروں پر عائد ہوتی ہے، جن میں نام نہاد پیس کونسل اور اس کے نمائندے نکولے ملادی نوف شامل ہیں، جو غزہ کی پٹی میں انسانی و امدادی سامان کے داخلے کو یقینی بنانے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام رہے ہیں، اور غزہ کی پٹی میں 20 لاکھ سے زائد فلسطینیوں پر مسلط محاصرے کے جرم پر ان کی خاموشی مسلسل برقرار ہے۔

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے ترجمان نے کہاکہ “غزہ کی پٹی میں شدید تر ہوتی ہوئی انسانی صورتِ حال ثالثوں کو اس بات کا پابند بناتی ہے کہ وہ طے شدہ معاہدوں کے حوالے سے اپنی مکمل ذمہ داریاں قبول کریں، اور قابض دشمن کو اس کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے پر مجبور کرنے کے لیے سنجیدہ اور موثر انداز میں کام کریں، جن میں سب سے پہلے ضروری اور کافی انسانی امداد اور پناہ گاہوں کے سامان کا داخلہ شامل ہے جو ہمارے لوگوں کو ان کی مسلسل مصائب کو کم کرنے میں مدد فراہم کرے۔”

قاسم نے عرب لیگ سے اپیل کی کہ وہ غزہ کی پٹی کو مسلسل جاری انسانی تباہی سے بچانے کے لیے فوری اور موثر قدم اٹھائے، جو ان اصولوں اور اہداف کے ساتھ ہم آہنگ ہو جن کے لیے عرب لیگ قائم کی گئی تھی اور جو فلسطینی عوام کے بارے میں اس کی قومی و انسانی ذمہ داریوں کی عکاسی کرے۔

غزہ کی پٹی میں شہری دفاع کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ بارش اور طوفانی ہوائی موسم کا اثر شروع ہونے کے بعد سے اسے غزہ کی پٹی کے مختلف اضلاع میں متاثرہ خیموں اور پناہ گاہوں میں موجود فلسطینی خاندانوں کی طرف سے 1500 سے زائد امدادی کالیں موصول ہوئی ہیں اور اس نے نقل مکانی کرنے والوں کے پورے کے پورے کیمپوں کے غرق ہونے اور موسمی حالات کے نتائج سے نمٹنے کے لیے ضروری صلاحیتوں کی کمی کے پیشِ نظر انسانی تباہی کی شدت کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

شہری دفاع نے ہفتے کے روز ایک پریس ریلیز میں کہا کہ اس نے فجر کے اوقات سے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں اور شہروں میں شدید بارشوں کے نتیجے میں پورے کیمپوں کے غرق ہونے کے واقعات ریکارڈ کیے ہیں۔

اس نے وضاحت کی کہ ہزاروں بے گھر افراد، جن میں بچے اور خواتین شامل ہیں، اپنی پناہ گاہوں کے اندر غرق ہونے کے خطرے کا سامنا کر رہے ہیں، ایک ایسے وقت میں جب بارش کا پانی ان کے خیموں کو بہا کر لے جا رہا ہے، باوجود ان بار بار کی انسانی اپیلوں کے جو اس ادارے نے طوفانی موسم کی آمد سے پہلے متوقع خطرناک نتائج سے خبردار کرنے کے لیے جاری کی تھیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan