Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی نوبل انعام یافتہ خاتون کا تمام فلسطینی قیدی رہا کرنے کا مطالبہ

prof-ada-yonath1 اسرائیل کی کیمسٹری میں نوبل انعام حاصل کرنے والی یہودی خاتون پروفیسر عادا یونات نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جیلوں میں قید تمام فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دے۔ تل ابیب میں ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر قیدیوں کے روشن مستقبل اور سیاسی افق کی امید ہو تو یہ لوگ مرنے مارنےکے لیے کبھی تیار نہ ہوں گے۔ اسرائیل فلسطینیوں کے ان مسائل کا ادارک کرے اور وہ اسباب معلوم کرے جن کی بنیاد پر اتنی بڑی تعداد میں فلسطینیوں کو جیلوں میں رکھا گیا ہے۔ حکومت کا فرض ہے کہ اسباب معلوم کرنے کے بعد ان کا تدارک کرے تاکہ آئندہ ایسی صورت پیدا نہ ہو۔ اسرائیلی خاتون کی جانب سے یہ مطالبہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جبکہ اسرائیل میں ان کے نوبل انعام حاصل کرنے پرمسرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ایسے میں اسرائیلی خاتون کا فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ اسرائیلی حکومت اور سیاست دانوں کے لیے باعث تشویش ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan