Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

اسرائیلی بلڈوزروں نے بدو میں پانچ گھر مسمار کرکے خاندانوں کو بے گھر کردیا

مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسرائیلی حکام نے جمعرات کے روز بیت المقدس کے شمال مغرب میں واقع قصبے بدو میں پانچ مکانات مسمار کردیے، جس کے نتیجے میں 20 سے زائد فلسطینی شہری بے گھر ہوگئے۔ مکانات کی مسماری سے قبل متاثرہ خاندانوں کو کوئی نوٹس بھی نہیں دیا گیا تھا۔

گورنریٹ بیت المقدس کے مطابق جمعرات کی صبح اسرائیلی بلدیاتی مشینری نے پولیس فورسز کی نگرانی میں بدو قصبے پر دھاوا بولا۔ اس سے قبل بیت المقدس کے شمال مغرب میں واقع قصبے بیت اِکسا کے قریب وسیع رقبے پر زمین ہموار کی گئی اور درختوں کو جڑوں سے اکھاڑ دیا گیا تھا۔

بعد ازاں اسرائیلی بلڈوزروں نے بدو قصبے میں پانچ مکانات مسمار کردیے۔ اسرائیلی حکام نے اس کارروائی کا جواز تعمیراتی اجازت ناموں کی عدم موجودگی کو قرار دیا، جبکہ فوجیوں نے فلسطینی خاندانوں کو اپنا فرنیچر اور ذاتی سامان گھروں سے نکالنے کی اجازت بھی نہیں دی۔

مکانات کی مسماری کے دوران اسرائیلی فوج نے مقامی شہریوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے اور اسٹن گرینیڈ استعمال کیے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں اور نگرانی کرنے والے اداروں کے مطابق غزہ پر اسرائیلی نسل کشی کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے مکانات اور دیگر عمارتوں کی مسماری کی شرح تقریباً دوگنا ہوچکی ہے۔

یہ مسماریاں اسرائیلی بلدیہ کے احکامات پر کی جاتی ہیں، جس کا مؤقف ہے کہ فلسطینیوں کے متعدد مکانات اور دیگر عمارتیں تعمیراتی اجازت ناموں کے بغیر غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan