Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

سلفیت میں نئی یہودی بستی کی تعمیر شروع کر دی گئی

palestine_foundation_pakistan_settlement302

تازہ اطلاعات کے مطابق انتہاء پسندی یہودیوں نے مغربی کنارے کے ضلع سلفیت کے مغربی گاؤں مسحہ کے لوگوں کی زمین پر کھدائیاں شروع کر دی ہیں، ’’باط ابو ارزیق‘‘ نامی اس علاقے میں تعمیراتی میٹریل لایا جا رہا تاکہ قریب موجود ’’قناہ‘‘ یہودی بستی کے قریب نئی بستی بسائی جا سکے۔ عینی شاہدین کے مطابق ’’قناۃ‘‘ کے قریب اس نئی یہودی بستی کی تعمیر کے لیے بلڈوزر اور کھدائی کے دیگر آلات کی مدد سے زمین کو کھودنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے علاقوں کے مکینوں کی سو سے زائد ایکڑ اراضی پر ناجائز قبضہ کیا جا رہا ہے۔ مقامی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس بستی کی تعمیر کے لیے اس سے قبل بھی کام شروع کیا گیا تھا اور یہاں پر یہودی آبادکاری کے اس منصوبے میں فلیٹس کی قیمت بھی مختلف اشتہارات میں متعین کر دی گئی تھی تاہم اسرائیلی حکومت کی جانب سے تعمیرات پر دس ماہ کی جزوی پابندی سے منصوبے پر کام روک لیا گیا تھا، تاہم پابندی کے ختم ہوتے ہی نئی یہودی بستی کی تعمیر پھر شروع کردی گئی ہے۔ مقامی ذرائع کے بہ قول اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں ایک ماہ قبل ہی کام شروع کر دیا گیا تھا جب غاصب انتہاء پسند یہودیوں نے ’’سکایف‘‘ نامی بستی تعمیر کی تھی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan