غزہ کے شمالی ضلع بیت حانون کے ایک تباہ شدہ گاؤں سے کنکریاں اور پتھر جمع کرنے والا ایک فلسطینی اسرائیلی فوج فوج کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا ہے۔ یہ گاؤں 2009ء کی غزہ جنگ میں اسرائیلی بمباری میں تباہ ہوا تھا۔ فلسطینی میڈیکل سروسز کے ترجمان نے ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کو بتایا کہ صہیونی فائرنگ کی زد میں آنے والے نوجوان کی عمر 17 سال تھی جس پر پیروں پر شدید زخم آیا ہے۔ اسے فورا شہید کمال عدوان ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ان علاقوں میں اسرائیل مسلسل جارحانہ کارروائیاں کرتی رہتی ہے۔ ان حملوں کا مقصد ان تباہ حال علاقوں میں بحالی کے کام کو روکے رکھنا ہے۔