Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مغربی کنارے میں عباس ملیشیا اور اسرائیلی فوج کا مشترکہ خفیہ اجلاس

palestine_foundation_pakistan_abbas-militia-israel-coordination1

فلسطین کے اسرائیل کے زیرتسلط مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور صدر محمودعباس کے زیرکمانڈ سیکیورٹی حکام کے مابین فوجی تعاون کا سلسلہ بدستور جاری ہے.
ذرائع کے مطابق منگل کو مرکزی ضلع جنین میں عباس ملیشیا اور اسرائیلی فوج کا ایک اہم اجلاس فلسطین کے ایک سیکیورٹی مرکز میں ہوا. اجلاس میں متعدد اسرائیلی فوجی افسران اور عباس ملیشیا کےعہدیداروں نے شرکت کی.
مرکز اطلاعات فلسطین کو موصولہ اطلاعات کے مطابق جنین میں عباس ملیشیا کے ایک دفتر میں اسرائیلی فوج کے دو اعلیٰ سطح کے عہدیداروں نے عباس ملیشیا کے حکام سے ملاقات کی. ملاقات کئی گھنٹے طویل جاری رہی، جس میں مغربی کنارے میں امن وامان کی صورت حال بالخصوص حماس اور جہاد اسلامی کے ارکان کے خلاف کارروائی میں تیزی لانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.
دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ عباس ملیشیا سےملاقات کے لیے آنے والے صہیونی فوجی وفد نے جنین کے مختلف علاقوں کا گشت بھی کیا. اس موقع پرعباس ملیشیا نے صہیونی فوجی عہدیداروں کو سیکیورٹی فراہم کی. گشت کے دوران کئی بڑی شاہراٶں پر پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کر دیا گیا تھا، جس سے شہریوں کو سفر میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا.ادھر اسرائیلی فوجی عہدیداروں اور عباس ملیشیا کے افسران کے درمیان ملاقات کے دوران جنین شہر میں عباس ملیشیا نے اسیلہ کے مقام پر پانچ گھروں پر دھاوا بول کر ان کی تلاشی لی.
عباس ملیشیا کے اہلکاروں کا کہنا تھا کہ انہیں یہاں پر بعض مطلوب افراد کی روپوشی کی اطلاع ملی تھی. تلاشی کے دوران گھروں کے استعمال کی قیمتی چیزوں کی بھی توڑپھوڑ کی گئی.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan