Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی رکن پارلیمنٹ کا القدس کے تمام فلسطینی بچوں کو قتل کرنے کا مطالبہ

palestine_foundation_pakistan_michael-ben-ari-israeli-mp

اسرائیل کنیسٹ [پارلیمنٹ] میں شامل ایک انتہاپسند یہودی جماعت “اسرائیل ارضنا” کے رکن کنیسٹ میخائیل بن آری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ القدس میں ہر اس فلسطینی بچے کو موت کے گھاٹ اتار دے جو یہودی شہریوں کی گاڑیوں پر پتھر پھینکنے کی کوشش کرے یا یہودیوں کی جانوں کوخطرے میں ڈالنے کا موجب بنے.
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی کنیسٹ میں القدس کے فلسطینی بچوں کی جانب سے یہودی آباد کاروں کی گاڑیوں پر پتھر پھینکنے کے معاملے پر گرما گرم بحث ہوئی. مقبوضہ فلسطین کے دو عرب اراکین کنیسٹ نے حکومت سے چند روز قبل ایک یہودی آبادکار کی گاڑی کی ٹکر سے بچوں کی زخمی ہونے پر احتجاج کیا گیا. اس پر انتہا پسند یہودی رکن کنیسٹ میخائل نے کہا الزام عائد کیا کہ عرب اپنے بچوں کو اسرائیلیوں کے قتل کے لیے تیار کر رہےہیں.
اس پرعرب اراکین نے میخائیل کو انتہا پسند اور “فاشٹ” قرار دیا. جس کے جواب میں میخائل نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ہر اس فلسطینی کو چاہے بچہ ہو یا بڑا قتل کر دے جو اسرائیلی شہریوں کی گاڑیوں پر پتھر مارنے کی کوشش کرے.
خیال رہے کہ چند روز قبل ایک یہودی آباد ڈیوڈ باری نے دو کم عمر فلسطینی لڑکوں کو اپنی کار کی ٹکر مار کر اس وقت زخمی کر دیا تھا جب وہ اس کی گاڑی پر پتھر پھینکنے کی کوشش کر رہے تھے. گاڑی کی ٹکر سے ایک بچہ کی حالت اب بھی نازک بتائی جاتی ہے.
دوسری جانب واقعے کی تحقیقات کےلیے قائم کمیٹی کے چیئرمین ڈانی ڈالون کا کہنا ہے کہ فلسطینی اپنے بچوں کو دانستہ طور پر یہودیوں کی گاڑیوں پر پتھراٶ کی ترغیب دیتے ہیں اور وہ یہودی آبادکاروں کی جانوں کوخطرے میں ڈال رہے ہیں.ان کا کہنا تھا کہ اس امرکی تحقیق کی بھی ضرورت ہے کہ فلسطینی اور عرب شہری اپنے بچوں کو یہودیوں کے خلاف کیوں استعمال کرتے ہیں.
خیال رہےکہ انتہا پسند یہودی رکن کنیسٹ میخائیل بن آری ماضی میں حکومت سے مطالبہ کر چکے ہیں کہ اگر فلسطینیوں کے ہاتھوں ایک یہودی مارا جائے تو اس کے بدلے میں 500 فلسطینیوں کو قتل کر دیا جائے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan