مقبوضہ بیت المقدس کے مرکزی علاقے سلوان میں یہودی فوجیوں اور فلسطینیوں کےدرمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے. تازہ کارروائی میں اسرائیلی فوج کے تشدد سے ایک فلسطینی بچہ شدید زخمی جبکہ چار کو گرفتار کر لیا گیا ہے.
مرکز اطلاعات فلسطین کے ذرائع کےمطابق سلوان میں جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب صہیونی فوج علاقے میں گھر گھر تلاشی کے دوران شہریوں کو زدو کوب کر رہی تھی. اس پرشہریوں بالخصوص کم عمر افراد نے گھروں سے نکل کر صیہونی فوجیوں پر پتھر پھینکے، جس کے جواب میں قابض فوج نے ربڑکی گولیاں، آنسوگیس کےشیل پھینکے اور لاٹھی چارج کیا. جس سے ایک بچہ شدید زخمی ہو گیا. اس دوران صہیونی فوج نے دیگر چار کم عمر لڑکوں کو گرفتار کر لیا.
گرفتار ہونے والوں میں 13 سالہ وجھاد شویکی، 12 سالہ ایھاب شویکی، 11 سالہ وبھا الجعبہ اور 12 سالہ محمد مفید منصور شامل ہیں. اطلاعات ہیں کہ انہیں گرفتار کر کے مسکوبیہ تفتیشی مرکز میں منتقل کیا گیا.عینی شاہدین کے مطابق منگل کی صبح قابض فج نے مسجد اقصیٰ کے جنوب میں شہرہوں کے گھروں میں گھس کر خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھروں کے اندر گھس کر کئی قیمتی چیزیں توڑنے کے ساتھ ساتھ مکانوں کی کھڑکیاں اور دروازے بھی توڑ دیے گئے.