Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

عالمی خبریں

یورپی یونین کا فلسطینی انتخابات کے لیے مبصر مشن بھیجنے کا اعلان: کاجا کیلس

برسلز (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) یورپی یونین کی خارجہ امور اور سلامتی پالیسی کی اعلیٰ نمائندہ کاجا کیلس نے کہا ہے کہ یورپی یونین فلسطین میں 28 نومبر کو ہونے والے انتخابات کی کوریج کے لیے انتخابی مبصر مشن بھیجنے کے لیے تیار ہے۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں بتایا ہے کہ یورپی یونین کے انتخابی مبصر مشن کی تعیناتی ان امور میں شامل تھی جن پر انہوں نے فلسطینی نائب صدر حسین الشیخ کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
انہوں نے زور دیا کہ فلسطینی عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ قابلِ اعتماد، جامع اور شفاف انتخابات کے ذریعے اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں ۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 20 سال کے بعد ہونے والے یہ انتخابات فلسطینی اداروں کی ساکھ اور نمائندگی کی تجدید کا ایک موقع فراہم کریں گے۔

انتخابات مغربی کنارے بشمول مشرقی بیت المقدس اور غزہ کی پٹی میں ہونے ہیں۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے گزشتہ جولائی میں جاری کیے گئے ایک صدارتی فرمان کے ذریعے 28 نومبر کو قانون ساز انتخابات کی تاریخ مقرر کی تھی۔ فلسطینی مرکزی انتخابی کمیشن انتخابات کی تیاریوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی مدت 26 ستمبر سے 7 اکتوبر تک مقرر کی گئی ہے جبکہ انتخابی مہم کا آغاز 6 نومبر سے ہونا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan