Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل میں یہودی ریاست سے وفاداری کا نسل پرستانہ قانون منظور

palestine_foundation_pakistan_benjamin-netanyahu-israeli-prime-minister49

اسرائیلی کابینہ نے اتوار کے روز ایک متنازعہ اور حساس نوعیت کے بل کی منظوری دی ہے. نئے آئینی بل کے تحت اسرائیلی شہریت کے حصول کے خواہش مند کسی بھی شخص کو اس بات کا حلف اٹھانا ہو گا کہ وہ ایک “جمہوری یہودی ریاست” کا باشندہ ہے اور ہمیشہ اسرائیل کو بطور ایک یہودی ریاست کے طور پر تسلیم کرتا رہے گا. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی کابینہ کا اجلاس اتوار کو انتہا پسند وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی زیرصدارت ہوا. اجلاس میں اسرائیلی شہریت کے حصول کے لیے اسرائیل کو ایک یہودی ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے بل پرغور کیا گیا.غور و خوض کے بعد آئینی بل پر رائے شماری کی گئی. رائے شماری میں کل 30 وزراء نے حصہ لیا. جن میں سے 22 نے بل کے حق میں جبکہ صرف 08 نے قانون کی مخالفت کی. کابینہ سے منظوری کے بعد اسے صہیونی کنیسٹ یعنی پارلیمنٹ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا. اسے باقاعدہ آئین کا حصہ بنانے کے لیے کنیسٹ سے مسودہ قانون کی منظوری لازمی ہے.ادھر دوسری جانب لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے سوشل ورک کے اسرائیلی وزیر اسحاق ہرٹزگ نے مجوزہ ترمیم پر بحث سے پہلے خبردار کیا کہ اس کی منظوری سے فاشسٹ اقدامات کو فروغ ملےگا۔ اسرائیلی فوجی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری ریاست قوانین کے نام پر ایسے فاشسٹ اقدامات کو فروغ دے رہی ہے جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔ بہ قول اسحاق ہرٹزگ اس نوعیت کے اقدامات اٹھا کر عالمی برادری میں اسرائیل کا جمہوری حسن گہناتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل میں ان دنوں پابندیوں پر مبنی اقدامات کا ایک سونامی چل رہا ہے۔ مجھے اس سونامی کی بازگشت پارلیمنٹ، لابیوں، وزارتوں کی اسٹینڈنگ کمیٹیوں غرض ہر جگہ سنائی دے رہی ہے۔ ہمیں اپنے ایسے قوانین کی بھاری قمیت چکانا ہو گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan