Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

سلوان وفد کا القدس کے پارلیمنٹیرینز سے اظہار یک جہتی

palestine_foundation_pakistan_palestinian-mps-silwan-delegation

اسرائیل کی جانب سے شہر بدری کی دھمکی وصول کرنے والے القدس کے پارلیمنٹرینز کے احتجاجی دھرنے کو 100 روز مکمل ہو گئے، اس موقع پر القدس کی سلوان کالونی کے شہریوں نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور پارلیمنٹرینز کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا اور ان کا ساتھ دینے کا وعدہ کیا۔ وفد میں سلوان کے معروف خاندان، ڈاکٹرز، انجینئرز، تعلیمی درسگاہوں کے منتظمین، اساتذہ، آئمہ مساجد اور صحافیوں کے علاوہ سلوان کی ورکرز کمیٹیوں کے اراکین بھی شامل تھے۔ ان کمیٹیوں میں سلوان کی اراضی و جائیداد کمیٹی، بستان کالونی کمیٹی اور وادی حلوہ کمیٹی شامل تھیں۔ وفد کے احتجاجی کیمپ میں داخل ہوتے ہی الحاج طالب عودہ نے سلوان کا بینر پارلیمنٹیرینز کے سپرد کیا اور ان کا ساتھ دینے کے پختہ عزم اور ثابت قدمی کا عہد کیا۔ وفد نے سابق وزیر اطلاعات خالد ابو عرفہ، اراکین پارلیمان احمد عطون اور محمد طوطح کو سلوان کالونی میں ہونے والے واقعات سے آگاہ کیا ان واقعات میں اہل علاقہ کو سلوان پر قبضہ کرنے کوششوں کو روکتے ہوئے انتہاء پسند یہودیوں اور صہیونی گارڈز کی جانب سے بہیمانہ سلوک کا سامنا کرنا پڑا، اس موقع پر اراکین پارلیمان نے ثابت قدمی کی اہمیت پر روشنی ڈالی، انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی شدید خواہش ہے کہ وہ القدس کے باسیوں کو شہر سے نکال کر ان کے گھروں پر قبضہ کرلے۔ انہوں نے کہا کہ القدس شہر میں حالیہ واقعات سے اسرائیل کو یہ اندازہ ہو گیا ہے کہ ہم اب تک اپنے گھروں کو چھوڑا نہیں بلکہ ہم ہر جگہ موجود ہیں۔ اراکین پارلیمان نے سلوان کے شہریوں کی ثابت قدمی کی تعریف کی اور قومی مقصد کے لیے ان کی جدوجہد کو سراہا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan