Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

دو ہفتے قبل اسرائیل سے جھڑپوں کے دوران زخمی بزرگ خاتون شہید

palestine_foundation_pakistan_jewish-settler-runs-over-pal-children-silwan

مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصی کے جنوب میں سلوان کے علاقے میں دو ہفتے ہونے والی اسرائیلی فوج کے ساتھ ایک جھڑپ میں زخمی ہونے والی 70 سالہ بزرگ خاتون شہری ھنیہ عودہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔ وہ صوتی بم لگنے سے زخمی ہوئی تھیں۔ القدس کی سلوان کالونی کی دفاعی کمیٹی کے رکن فخری ابوذیاب نے نیوز ایجنسی صفا کو عودہ کی شہادت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ عودہ کا داماد سامر سرحان بھی انہیں جھڑپوں میں شہید ہوئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اسرائیلی فوج کی جانب سےصوتی بم سے زخمی ہوئی تھیں اور فوج کی جانب سے فوری طور پر ایمبولینس کو ان تک پہنچنے نہ دیا گیا تھا۔ بعد ازاں انہیں ھداسا عین کارن کے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ بم لگنے سے ان کا سارا جسم معطل ہو کر رہ گیا ہے، انہیں ہسپتال رکھا گیا جہاں آج صبح وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئیں۔ واضح رہے کہ 22 ستمبر کو ہونے والی جھڑپوں میں ان کے داماد سامر سرحان کی شہادت کے ساتھ درجنوں دیگر فلسطینی بھی زخمی ہوئے تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan