Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ کی ناکہ بندی کا سیاسی اور اخلاقی خاتمہ ہو چکا: مشعل

palestine_foundation_pakistan_khaled-mishaal-the-political-bureau-chairman-of-hamas55

اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات فلسطینیوں اور عرب ممالک میں سے کسی ایک کے مفاد میں بھی نہیں. مذاکرات صرف امریکا اور قابض صہیونی حکومت کی منشاء کے تحت ہو رہے ہیں، فلسطینی عوام کو ان سے کچھ بھی حاصل نہیں ہو گا. ان کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات کا کھیل فلسطینی قوم کا نہیں کیونکہ فلسطینی عوام اپنی سرزمین سے دشمن کو نکالنے اور اپنے وطن کی آزادی کے لیے جنگ لڑ رہے ہیں.
ان خیالات کا اظہار خالد مشعل نے فلسطینی جماعتوں کی جانب سے غزہ کے لیے امدادی سامان لے کرشام پہنچنے والے یورپی قافلے “لائف لائن 5” میں امدادی سامان جمع کرنے کے موقع پر تقریب سے خطاب میں کیا.
انہوں نے کہا کہ اخلاقی اور سیاسی سطح پرغزہ کی ناکہ بندی ختم ہو چکی ہے اب عملی طور پر بھی اسے ختم کیا جا رہا اور ہم اپنی منزل کے قریب تر ہو رہے ہیں.
حماس کے راہنما نے کہا کہ عالمی امدادی قافلوں نے غزہ کو امداد کی فراہمی کے دوران دو اہم اہداف کے حصول میں کامیابی حاصل کی ہے. ایک یہ امدادی کوششوں سے فلسطینی عوام کے صبرواستقامت میں اضافہ ہوا ہے اور پورے فلسطین میں یہ سوچ پیدا ہوئی ہے کہ عالمی برادری نے انہیں تنہا نہیں چھوڑا . دوسری اہم کامیابی یہ کہ دنیا کو معلوم ہو گیا کہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی کیفیت کیا ہے اور وہ دنیا میں کیا بتا رہا ہے. ان کا کہنا تھا کہ معاشی ناکہ بندی توڑنے کی جنگ کامیابی سے لڑ رہے ہیں اور جلد ہم یہ جنگ جیت جائیں گے.
فلسطینیوں کے درمیان مصالحت سے متعلق خالد مشعل نے کہا کہ فلسطینی جماعتوں کے مابین انتشار باہر سے مسلط کیا گیا ہے . یہ فلسطینی عوام کا اپنا پیدا کردہ نہیں. حماس تمام فلسطینی جماعتوں کی صف بندی اور ان کے اتحاد کے لیے طویل عرصے سے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے. ہماری ان کوششوں کا مقصد متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کرنا اور وطن کی آزادی کی راہ ہموار کرنا ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan