Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

ہندوپاک کا امدادی قافلہ دسمبر میں غزہ جائے گا

palestine_foundation_pakistan_lifeline-5-aid-convoy-to-the-gaza-strip1

ترکی کی غیر سرکاری خیراتی تنظیم ہیومینیٹرین ریلیف فنڈ چار سال سے جاری پندرہ لاکھ اہل غزہ کے ظالمانہ محاصرے کو توڑنے کے لیے ہندوستان سے ایک نئے امدادی قافلے کے غزہ کی جانب روانگی کا اعلان کیا ہے۔ ریلیف ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ پر شائع کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کی مدد کے لیے 17 ممالک سے 500 امن کارکن جلد غزہ پہنچنے کے لیے بے تاب ہیں۔ درندہ صفت اسرائیل کی جانب سے ستائے گئے لاکھوں فلسطینیوں کے دکھوں کا مداوا کرنے کی کوشش میں مصروف قافلہ دسمبر میں اپنے سفر کا آغاز کر دے گا۔ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کی جانب سے 27 دسمبر 2008ء کو غزہ پر حملہ کیا گیا تھا جس کی یاد میں یہ قافلہ بھی 27 دسمبر کو غزہ پہنچے گا۔ قافلہ خشکی کے راستے پاکستان، بھارت، ایران، ترکی سے ہوتا ہوا شام پہنچے گا اور سمندری رستے سے غزہ کی پہنچے گا۔ ترکی کی اس تنظیم کا ہیڈ کوارٹر استنبول میں واقع ہے، یہ تنظیم جو دنیا کے کئی ممالک کے تنازعات میں کام کر رہی ہے قافلے کے ترکی کے حصے کے سفر کے تمام انتظامات کرے گی۔ اس تنظیم نے مئی میں غزہ جانے والے امدادی قافلے فریڈم فلوٹیلا میں بھی بھرپور شرکت کی تھی، واضح رہے کہ اس قافلے کو غزہ پہنچنے سے روک دیا گیا تھا اور قافلے پر حملہ کر کے اسرائیلی فوج نے نو ترک رضا کاروں کو شہید کر دیا تھا، اور قافلے میں شریک تمام جہازوں کو اسرائیلی بندرگاہوں پر لے جایا گیا تھا۔ اسرائیل کی اس خونریزی پر دنیا بھر کے ممالک نے اس کی شدید مذمت کی تھی اور اس سانحے کے بعد سے اسرائیل اور ترکی کے مابین تعلقات بھی شدید بحران کا شکار ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan