طیینوں کی دوتہائي آبادی کا مطالبہ ہے کہ نام نہاد خود مختار انتظامیہ صیہونی حکومت کے ساتھ مذاکرات بند کردے۔ فلسطین کے ایک ادارے کے سروے کے مطابق سڑسٹھ فیصد سے زائد فلسطینیوں نے کہا ہے کہ محمود عباس کی انتظامیہ کو صیہونی حکومت کے ساتھ مذاکرات بند کردینے چاہیں۔ ادھر فلسطین کی قانونی حکومت میں کارگزار وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنا بے سود ہے۔ یادرہے فلسطین کی مزاحمتی تنظیمیں صیہونی حکومت کے ساتھ کسی بھی طرح کے مذاکرات کی مخالف ہیں اور زمینی حقائق کے مطابق انہیں بے سود سمجھتی ہیں۔