Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

صیہونی حکومت سے مقابلہ کرنے کے لئےمسلمان متحدہو جائيں . اخوان المسلمیں اردن

palestine_foundation_pakistan_ayatollah-sayyed-ali-khamenei-leader-of-the-islamic-revolution-muslim-brotherhood-movement-jordan

اخوان المسلمیں اردن نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے اصحاب اور زوجات کی بے حرمتی کو حرام قراردینے کے رہبر انقلاب اسلامی کے فتوے کا خیرمقدم کیا ہے ۔ اخوان المسلمین اردن نے کہا ہے کہ یہ فتوی دشمنان اسلام کی سازشوں کو ناکام بنانے میں اہمیت رکھتا ہے۔
اخوان المسلمین اردن کے سربراہ نے مسلمانوں کے اتحاد کے لئے رہبر انقلاب اسلامی اور شیعہ مسلمانوں کی دینی قیادت کے فتووں پر عمل کرنے کی ضرورت پرتاکید اور امت اسلامی سے اپیل کی کہ عالم اسلام کے سب سے بڑے دشمن صیہونی حکومت سے مقابلہ کرنے کے لئے متحدہو جائيں ۔
یادرہے رہبر انقلاب اسلامی نے سعودی عرب کے الاحسا علاقے کے بعض علماء اور دانشوروں کے سوال کےجواب میں تاکید فرمائي ہےکہ اھل سنت کے مقدسات منجملہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زوجات و اصحاب کی بے حرمتی حرام ہے۔ یادرہے شیخ الازھرسمیت دنیا میں اھل سنت کی بزرگ شخصیتوں نے رہبر انقلاب اسلامی کے اس فتوے کا بھرپور خیرمقدم کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan