Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی گارڈ کے قتل کا مقدمہ، تین فلسطینیوں کو عمر قید

palestine_foundation_pakistan_iof-jews5

اسرائیلی یہودی بستی ’’بتاح تکفا‘‘کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے چھ ماہ قبل اسرائیلی گارڈ کے قتل کے الزام میں تین فلسطینی نوجوانوں کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ عبرانی زبان کے کثیر الاشاعت اخبار ’’یدیعوت احرونوت‘‘ کے مطابق عدالت نے اتوار کے روز 22 سالہ محمد عودہ، 22 سالہ محمد خالدی اور 31 سالہ علی احمد ابوحناینی کو عمر قید کی سزا سنائی ہے، ان تینوں نے چھ ماہ قبل 56 سالہ اسرائیلی گارڈ جورجی ربینو وچ کے قتل کے اعتراف کیا تھا، نوجوانوں نے اسرائیلی محافظ کے قتل کی وجہ 2007ء میں ’’اسلامی جہاد‘‘ کے کارکن محمد ابوجیجان کی شہادت کا بدلہ قرار دیا۔ اخبار کے مطابق تینوں نوجوان ابو جیجان کے قتل کا انتقام لینے کے لیے جنین کے ایک گاؤں سے اشدود شہر آئے۔ یہاں انہوں نے کرائے کی متعدد گاڑیاں روکنے کی کوشش کی اور جورجی کو روک لیا، سب اس کی گاڑی پر سوار ہوئے اور اسے ’’حدیقہ یبنا‘‘ کی جانب چلنے پر مجبور کیا، تینوں نے اسے قتل کر کے لاش ایک صندوق میں بند کر کے علاقے میں پھینک دی اور فرار ہو گئے۔ لاش ملنے کے بعد تحقیقات شروع کر دی گئیں اور دو ہفتے بعد ان تینوں کو گرفتار کر لیا گیا، دوران تفتیش تینوں نے قتل کا اعتراف کر لیا اور وجہ قتل اپنے رشتے دار کے قتل کا بدلہ قرار دی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan