Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

سلام فیاض کی حکومت دنیا کی کرپٹ ترین حکومت ہے:امریکی جریدہ

palestine_foundation_pakistan_salam-fayyad-the-head-of-the-unconstitutional-pa-government-in-ramallah8

مغربی کنارے میں سلام فیاض کی نگرانی میں قائم فتح کی حکوت کی کرپشن کی کہانیاں اب پوری دنیا میں گردش کرنے لگی ہیں. ایک امریکی میگزین “نیویارک ریویو آف بُکس” نے فلسطینی اتھارٹی کی حکومت کی کرپشن کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ “سلام فیاض کی سربراہی میں قائم فتح کی حکومت دنیا کی کرپٹ ترین حکومت ہے. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق امریکی کثیرالاشاعت جریدے میں سلام فیاض کی تین سالہ حکومت کی کارکردگی اور کی بدعنوانیوں کی پوری تفصیل جاری ہے. میگزین سلام فیاض کوامریکا کا بندہ قرار دیتا ہے. میگزین نے اسی عنوان سے اپنی رپورٹ تیار کی ہے اور اس میں سلام فیاض کے بارےمیں “فلسطین میں ہمارا آدمی” کے عنوان سے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ سلام فیاض امریکی ٹاٶٹ ہیں. رپورٹ میں امریکی تجزیہ نگار نیتھن ثرال کا کہنا ہے کہ دنیا میں عراق کرپشن میں چھٹے نمبر پر ہے جبکہ سلام فیاض کی نگرانی میں قائم فتح کی حکومت کرپشن میں دنیا بھرمیں پہلے نمبر پرہے.

فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان غیرمعمولی تعلقات میگزین سلام فیاض کی حکومت اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے تعلقات پربھی تفصیل سے روشنی ڈالتا ہے. رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سلام فیاض کے تین سالہ دور اقتدار میں فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان غیرمعمولی نوعیت کے تعلقات قائم ہوئے. اس عرصے میں فلسطینی صدر محمود عباس کو براہ راست جواب دہ سیکیورٹی فورسز کے اسرائیلی فوج کے ساتھ دیرینہ تعلقات کا قیام دیکھا گیا جو ماضی میں کبھی نہیں تھا. ہفت روزہ مجلے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گذشتہ ایک سال کے دوران عباس ملیشیا نے اسرائیلی فوج کے ساتھ مل کر فلسطینی مزاحمت کاروں کے خلاف 1297 کارروائیاں کیں، جو گذشتہ برس کی نسبت 72 فیصد زیادہ ہیں. رپورٹ کے مطابق عباس ملیشیا اور اسرائیلی فوج کی مشترکہ کارروائیوں کے دوران مغربی کنارے میں فتح کے عسکری ونگ شہداء الاقصیٰ بریگیڈ کے نیٹ ورک کو ختم کرنا، اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کے رفاہی اداروں کا خاتمہ اور جہاد اسلامی کے ملٹری ونگ اور مزاحمت کاروں کے نیٹ ورک کو ختم کرنا تھا. رپورٹ میں اسرائیلی خفیہ اداروں کی جانب سے جاری کردہ معلومات کو بھی بنیاد بنایا گیا ہے. جن میں اسرائیلی فوج کا ماننا ہے کہ عباس ملیشیاکے ساتھ سنہ 2000ء کے بعد سے اب تک کئی سو فیصد باہمی تعاون اور مشترکہ کارروائیوں میں اضافہ ہواہے.

معمولی اقتصادی ترقی رپورٹ میں سلام فیاض کی حکومت کی طرف سے رام اللہ اور مغربی کنارے کے دیگر شہروں میں ہونے والی اقتصادی ترقی پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے. اخبار لکھتا ہے کہ سلام فیاض کے دور حکومت میں اقتصادی ترقی کی شرح بہت کم رہی ہے. سابقہ برسوں کی بنسبت مغربی کنارے میں سلام فیاض کے دور حکومت میں ترقی کی شرح آٹھ فیصد سے کچھ زیادہ رہی، جبکہ کئی عالمی مالیاتی ادارے عالمی بنک اور دیگر کی جانب سے ترقی کی اس کم ترین شرح پرنہایت تشویش کا اظہار کیا گیا ہے. رپورٹ کے مطابق سلام فیاض کے دور حکومت میں رام اللہ اور بیرہ کے مقامات پر1000 ترقیاتی منصوبے شروع کیے گیے جن میں بیشتر ابھی تک نامکمل ہیں. ان میں پانی کے کنوٶں اور تالابوں کی تعمیر، سڑکوں کی تعمیر، انفراسٹرکچر زراعت اور شجرکاری جیسے منصوبےشامل ہیں. رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام عباس ملیشیا کی جنگی تربیت اور فوجی سازو سامان کی مد میں امریکا نے رواں سال 30 کروڑ 92 لاکھ ڈالر امداد فراہم کی گئی جبکہ 150 ملین ڈالر کی رقم سال 2011ء کے لیے امریکا کی جانب سے الگ سے مختص کی گئی ہے

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan