Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

سی این این نے یہودیوں پر تنقیدکی پاداش میں پروگرام اینکر کو برطرف کر دیا

palestine_foundation_pakistan_rick-sanchez-cnn-anchor

امریکی نشریاتی ادارے”سی این این ” نے یہودیوں کے بارے میں سخت ریمارکس پر ادارے سے وابستہ معروف صحافی اور اینکر ریک سانچیز کو برطرف کر دیا ہے. سی این این کا کہنا ہے کہ ریک ایک متعصب انسان ہے اور اس کے ساتھ کئی دوسرے اہلکار بھی اس کے تعصب کی وجہ سے غلط راستے پرچل پڑے ہیں. دوسری جانب سی این این کی ویب سائٹ پرجاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسٹر ریک سانچیز اب ادارے کے ملازم نہیں رہے. ادارہ ان کے کئی سال کی خدمات پر ان کا شکرگزار ہے. ویب سائٹ پر جاری ایک دوسرے بیان کے مطابق سی این این سے وابستہ صحافی مسٹر ریک نے رضاکارانہ طور پر یہ عہدہ چھوڑا ہے. وہ جمعہ کی دوپہر کے وقت سی این این سے الگ ہو گئے تھے. رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریک نے اپنے ایک پروگرام میں معروف کامیڈی ڈرامہ نگار یہود جان اسٹیورٹ کو متعصب شخص قرار دیا تھا، جبکہ اپنے پروگرام میں ریک کا کہنا تھا کہ امریکا میں یہودیوں کو کسی قسم کی مالی مشکلات یا بے روز گاری کا سامنا نہیں. ان کا بے روزگاری کا پروپیگنڈہ بے بنیاد ہے. خیال رہے کہ سی این این میں یہودی طربیہ ڈرامہ نگار جان اسٹیورٹ نے اپنے حالیہ چند ہفتوں کے پروگرامات میں مسٹرکریک کو نہایت دلخراش انداز میں طنزو تعریض کا نشانہ بنایا تھا. اپنے پروگرام” جان اسٹیورٹ کے ڈیلی شو میں” میں کریک کو ایک مزاحیہ کردار کے طور پر پیش کیا گیا ہے. واضح رہے کہ سانچیز کریک سی این این میں “کریک لسٹ” کے عنوام سے روزانہ صبح دو گھنٹے کا پروگرام کرتے تھے. اپنے اس پروگرام میں وہ امریکی شہریوں کے مسائل کو زیربحث لاتے تھے. دوسری جانب غیرملکی خبررساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق سی این این انتظامیہ نے ادارے کی جانب سے فراہم کردہ موبائل فون اور ای میل آئی ڈی بھی کریک سے واپس لے لیا ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan