Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

عباس ملیشیا کی زیر حراست حماس کارکنان اسمگلروں کے ساتھ قید کر دیے گئے

palestine_foundation_pakistan_abbas-militia-pro-israel61

عباس ملیشیا مغربی کنارے میں حماس کے حامیوں پر اپنا ظلم و ستم جاری رکھے ہوئے ہے۔ تازہ کارروائیوں میں جنین، طوباس اور قلقیلیہ کے شہریوں کے اغوا کے ساتھ یہ تشویشناک خبر بھی موصول ہوئی ہے کہ اغوا شدہ حماس کارکنان کو نشہ آور اشیا کے اسمگلروں سمیت انتہائی خطرناک مجرموں کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق قلقیلیہ میں محمد رابی، جو پہلے بھی متعدد مرتبہ اٹھائے جا چکے ہیں، کو اغوا کر لیا گیا۔ عکرمہ عبد الکریم نوفل، محمد لافی نصورہ، عمر سیلیس اور سامی مغاری بھی اسی شہر سے ملیشیا کی جارحیت کا شکار ہوئے۔ تین ماہ قبل جنین سے اغوا کردہ نضال اسمر کو اگلے ماہ کی آٹھ تاریخ کو عدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ طوباس سے بھی اسرائیلی جیلوں سے رہائی پانے والے چار فلسطینی اسیر اب عباس ملیشیا کے عقوبت خانوں کا رزق بن گئے ہیں۔ رام اللہ میں عباس ملیشیا کی زیر حراست حماس کے کارکنان کے عزیر و اقارب نے انکشاف کیا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر قید کیے گئے ان کے بیٹوں کو نشہ آور اشیا کی اسمگلنگ اور دیگر جرائم میں ملوث خطرناک عادی قیدیوں کے ساتھ رکھا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ پچھلے ہفتے عباس ملیشیا کی زیر انتظام فوجی عدالت نے انس انجاص کو چھ ماہ کی قید کی سزا سنائی تھی، یہ جاننے کے باوجود کہ انجاص کو متعدد مرتبہ اسرائیلی فوج اور ملیشیا گرفتار کر چکی ہے اور بیماری کی وجہ سے انہیں بارہا ہسپتال بھی منتقل کیا جاچکا ہے عدالت کو ان پر کوئی ترس نہ آیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan