Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

عربوں کی خاموشی سے اسرائیل کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ حزب اللہ

palestine_foundation_pakistan_hezbollah_logo2

حزب اللہ لبنان نے ایک بیانیہ میں مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کی طرف سے یہودی بستیوں کی تعمیر کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب ممالک کی خاموشی سے اسرائیل کے حوصلے بلند ہوئے ہیں جس کی وجہ سے اسرائیل عرب اوراسلامی سرزمین پر یہودی بستیوں کی تعمیر جاری رکھے ہوئےہے۔
حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے جس سے فلسطینی عوام کے حقوق پامال ہورہے ہیں حزب اللہ لبنان نےکہا کہ فلسطینی مسلمان آوارہ وطن ہیں اور فلسطینیوں کی سرزمین پر دیگر ممالک سے یہودیوں کو لاکر بسایا جارہا ہے حزب اللہ نے کہا کہ عرب سرزمین پر یہودی بستیوں کی تعمیر عرب ممالک کی خاموشی کا نتیجہ ہے اور عربوں کی خاموشی سے اسرائیل کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور وہ عرب سرزمین پر غیر ملکی یہودیوں کو آباد کرنے کے منصوبہ پر عمل کررہا ہے حزب اللہ نے کہا کہ اسرائیل کے اس اقدام کے سنگين اور تباہ کن نتائج برآمد ہونگے۔واضح رہے کہ اسرائیل نے 10 ماہ کے وقفہ کے بعد یہودی بستیوں کی تعمیر دوبارہ شروع کردی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan