Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل نئی فلسطینی نسل سے خوفزدہ ہے: خالد مشعل

palestine_foundation_pakistan_khaled-mishaal-the-political-bureau-chairman-of-hamas66

اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ اسرائیل اور اس کی حامی طاقتیں فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے خلاف سازش میں مصروف ہیں جبکہ فلسطین کے سنہ 1848ء کے دوران صہیونی قبضے میں چلے گئے علاقوں پر مشتمل اسرائیل کو ایک یہودی قومی ریاست بنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں.
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق خالد مشعل نے ان خیالات کا اظہار شام کے صدر مقام دمشق میں حماس کے زیراہتمام 1400 اجتماعی جوڑوں کی شادی کی تقریب میں خطاب میں کیا.
ان کا کہنا تھا کہ قابض صہیونی دشمن غزہ کی پٹی، مغربی کنارے، بیت المقدس اور 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی نئی پروان چڑھنےوالی فلسطینی نسل سے خوف زدہ ہے. اسرائیل کو اندازہ ہو گیا ہے کہ فلسطینیوں کی کسی نسل نےصہیونیوں کے خلاف مزاحمت اور آزادی کا علم ترک نہیں کیا. ایک نسل نے یہ پرچم اٹھائے رکھا یہاں تک کہ دوسری نسل پروان چڑھ کر اس مقام تک پہنچی تواس نے اور زیادہ مضبوطی کے ساتھ اس پرچم کو تھامے رکھا. فلسطین کی نئی نسل سے قابض اسرائیل کو خوف ہے اور وہ نہیں چاہتا ہے کہ ازادی اور مزاحمت کا یہ پرچم نئی نسل کو منتقل ہو.
خالد مشعل نے کہا کہ فلسطینی قوم عزت کی زندگی اور شہادت کی موت کا عزم رکھتی ہے. اپنے حقوق کے لیے جنگ میں قربانیاں دینا ہماری پرانی روایت ہے جو ہمیں ورثے میں ملی ہے. اسرائیل کو اسی وراثت سے ہی سے خوف لاحق ہے.
حماس کے رہ نما کا کہنا تھا کہ ہم میں سے بعض لوگوں نے سیاست ہی کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لیا ہے. وہ اس غلط فہمی میں مبتلا ہیں کہ وہ سیاست کے ذریعے اپنے اجتماعی حقوق حاصل کر لیں گے. یہ ان کی بھول ہے. اصل سیاست مزاحمت اور کشمکش کی سیاست ہے. اس کے بغیر حقوق کےحصول کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا. الحمد للہ اب فلسطین عوام میں یہ شعور پوری طرح راسخ ہو رہا ہے کہ ان کی آزادی اور حقوق کے حصول کا واحد راستہ مسلح مزاحمت اور جہاد میں ہے.
انہوں نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت کے سلسلے میں جہاد اور مزاحمت کی تعلیمات کو فراموش نہ کریں. اپنی نسل کی اسطرح پروش اور تربیت کریں کہ وہ ملک و ملت اور دین کے لیے ایک سپاہی ثابت ہو.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan