Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مزاحمت کےخلاف انتقامی پالیسی فتح اتھارٹی کو مغربی کنارے کےاقتدار سےبھی محرم کرے گی: عوامی سروے

palestine_foundation_pakistan_victory9

مرکزاطلاعات فلسطین کے زیرانتظام کیے گیے ایک عوامی سروے میں شہریوں کی اکثریت نے قرار دیا ہے کہ مغربی کنارے میں صدر محمود عباس کے زیرکمانڈ عباس ملیشیا کی مزاحمت کاروں کے خلاف انتقامی کارروائیاں رام اللہ میں فتح حکومت کے لئے سخت نقصان ثابت ہو سکتی ہیں.اگر یہ کارروائیاں بدستور جاری رہیں تو فتح اتھارٹی مغربی کنارےکی حکومت سے بھی محروم ہو سکتی ہے.
بیس ستمبر سے یکم اکتوبر کے درمیان مرکز اطلاعات فلسطین کی عربی ویب سائٹ پر کیے گیے ایک عوامی سروے میں مغربی کنارے میں عباس ملیشیا کی مزاحمتی تنظیموں بالخصوص حماس کے خلاف جاری انتقامی پالیسی پر رائے معلوم کی گئی تھی.
اس دوران 4244 افراد نے اپنی رائے کا اظہار کیا. ان میں سے 69.11 افراد نے قرار دیا کہ عباس ملیشیا کی کارروائیاں مغربی کنارے میں فتح کے اقتدار کے خاتمے کا موجب بن سکتی ہیں. جبکہ 25.66 فیصد رائے دہندگان کے مطابق عباس ملیشیا کی کارروائیوں سے داخلی انتشار میں اضافہ ہو گا. تیسرے آپشن یعنی ان انتقامی کارروائیوں سے حماس کو تنہا کرنے میں مدد ملے گی. اس سوال پر صرف پانچ فیصد افراد نے اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے.
خیال رہے کہ مغربی کنارے میں صدر محمود عباس کے زیرکمانڈ سرگرم ملیشیا نے حماس اور دیگر مزاحمتی تنظیموں کے خلاف پچھلے تین سال سے کریک ڈاٶن شروع کر رکھا ہے. حماس اور جہاد اسلامی کے کارکنان کو بار بار گرفتار کر کے جیلوں میں سزائیں دی جا چکی ہیں اور یہ سلسلہ اب بھی بدستور جاری ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan