فلسطینی مرکز برائے انسانی حقوق کے ڈپٹی ڈائریکٹر جبر وشاح نے عالمی انسانی حقوق میں گولڈ سٹون رپورٹ پر بحث ملتوی کرانے کو فلسطینی اتھارٹی کی بڑی سیاسی اور سفارتی غلطی قرار دیا ہے- انہوں نے مرکز اطلاعات فلسطین کو انٹرویو میں کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کے اقدام سے اسرائیلی رہنما عدالت کے پھندے سے نکل گئے- رپورٹ پر بحث ملتوی کرائے جانے کے حوالے سے فلسطینی اتھارٹی کے متضاد بیانات کا مطلب ہے کہ پس پردہ بہت سی وجوہات ہیں- غلطی کی درستی کے حوالے سے جبر وشاح نے کہا کہ اب یہ کہنا مشکل ہے کہ جو ممالک گولڈ سٹون رپورٹ کی حمایت میں تھے کیا اب وہ اس حمایت پر برقرار رہیں گے یا نہیں- یہ کہنا بھی مشکل ہے کہ گولڈ سٹون رپورٹ کو عالمی انسانی حقوق کمیشن نے ایجنڈے میں شامل کرنے کے لیے کتنا وقت درکار ہے-