Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

یورپی فلسطینی تنظیموں کی جانب سے محمود عباس کے استعفے کا مطالبہ

abbas32 یورپ میں فلسطینی تنظیموں نے گولڈ سٹون رپورٹ کے حوالے سے فلسطینی صدر محمود عباس کے جواز کو مسترد کردیا- 35 فلسطینی تنظیموں نے محمود عباس کے اس خطاب پر شدید تنقید کی جس میں انہوں نے عالمی انسانی حقوق کونسل میں گولڈ سٹون رپورٹ پر ووٹنگ رکوانے کے حوالے سے جوازات پیش کیے- فلسطینی جماعتوں کی طرف سے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ محمود عباس کی تقریر متضادات سے بھری ہوئی تھی- ان کا یہ کہنا غلط ہے کہ انسانی حقوق کونسل میں گولڈ سٹون رپورٹ کے حق میں مطلوبہ ووٹ نہیں تھے جبکہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے واضح کیا ہے کہ کونسل کے 47 ممالک میں سے کم از کم 33 ممالک گولڈ سٹون رپورٹ کے حق میں تھے- جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ محمود عباس کے دعوے غلط ہیں- واضح رہے کہ محمود عباس نے فلسطینی عوام سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ انہوں نے عالمی انسانی حقوق کونسل میں گولڈ سٹون رپورٹ پر بحث اس لیے رکوائی کہ اس کو مطلوبہ ممالک کی حمایت حاصل نہیں تھی- یورپی فلسطینی تنظیموں نے محمود عباس کے استعفے کا مطالبہ کیا اور گولڈ سٹون رپورٹ پر بحث رکوائے جانے کے متعلق غیر جانبدارانہ تحقیقاتی کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا ہے- یورپی تنظیموں کے مطابق اس واقعہ کے ذمہ دار محمود عباس ہیں

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan