مغربی کنارے میں بسنے والے فلسطینیوں پر حماس کے ساتھ ہمدردی رکھنے کی پاداش میں فلسطینی غیر آئینی حکومت کی جانب سے مظالم کا سلسلہ جاری رہے۔ سلام فیاض کی حکومت کی زیر انتظام عباس ملیشیا نے اسرائیل کے ساتھ سکیورٹی تعاون کے نام پر 08 فلسطینیوں کو اغوا کر لیا ہے۔ عباس ملیشیا نے حماس کے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ مہم مغربی کنارے کے تمام اضلاع میں شروع کر رکھی ہے۔ قلقیلیہ سے ملیشیا نے اسرائیلی جیلوں سے رہائی پانے والے دو افراد محمد اور محمود کو شہر کے وسط سے اغوا کیا، سلیم نور الدین برھم اور مصعب معزوز بھی اسی ضلع سے عباس ملیشیا کے ہتھے چڑھ گئے۔ عباس ملیشیا نے طوباس سے لوط بشارات کو اغوا کیا ہے۔ اسی طرح رام اللہ اور نابلس سے بھی متعدد فلسطینی اغوا کر لیے گئے۔ واضح رہے کہ اغوا کیے جانے والے متعدد فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں بھی قید و بند کی صعوبتیں کاٹ چکے ہیں۔ ملیشیا نے بلال ابوعصبہ کو شدید بیماری کے باوجود اغوا کر لیا جنہیں بعد ازاں صحت کی نازک صورتحال کی وجہ سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔