Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

رام اللہ

کوبر قصبے میں آبادکاروں کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

رام اللہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) رام اللہ کے مغرب میں واقع قصبے کوبر میں جمعہ کی شام یہودی آباد کاروں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید ہو جبکہ قابض فوج نے ایک اور نوجوان کو گرفتار کر لیا۔

جنرل اتھارٹی برائے امورِ مدنیہ نے وزارتِ صحت کو اس بات سے آگاہ کیا کہ مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع قصبے کفر عقب کے رہائشی انیس سالہ نوجوان بہاء سامی امین النتشہ قصبے کوبر میں یہودی آباد کاروں کی گولیوں سے زخمی ہونے کے بعد جامِ شہادت نوش کر گئے، جبکہ ان کا جسدِ خاکی قبضے میں لے لیا گیا۔

قابض اسرائیلی فوج نے آج اس سے پہلے شام کے وقت رام اللہ کے مغرب میں واقع قصبے کوبر کے قریب ایک نوجوان پر اس ادعا کے ساتھ گولیاں چلائی تھیں کہ اس نے ایک بستی کی طرف پیٹرول بم پھینکا تھا۔

قابض اسرائیلی فوج کے ریڈیو نے ذکر کیا کہ دو فلسطینی آج شام ’نحلیئل‘ نامی نوآبادیاتی چوکی کے قریب ایک فارم پر پہنچے اور بستی کے دروازے کی طرف پیٹرول بم پھینکا، جس کے بعد ان پر فائرنگ کر دی گئی، اس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا، جبکہ قابض فوج نے دوسرے نوجوان کو گرفتار کر لیا۔

ہلالِ احمر سوسائٹی نے تصدیق کی کہ قابض فوج نے اس کے عملے کو قصبے کوبر میں ایک زخمی شخص تک پہنچنے سے روک دیا، اور عملے کو جائے وقوعہ سے چلے جانے کا کہا۔

شہید النتشہ کی یہ شہادت مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں یہودی آباد کاروں کی طرف سے کیے جانے والے حملوں میں اضافے کے تناظر میں سامنے آئی ہے، جن میں گھروں اور شہریوں پر حملے، زرعی زمینوں اور املاک پر تخریب کاری، درختوں کو اکھاڑنا اور زمینوں پر قبضہ کرنا شامل ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan