عباس ملیشیا نے طولکرم سے تعلق رکھنے والے فلسطینی رکن پارلیمان انجینئر عبد الرحمن زیدان کو اغوا کر لیا۔ رام اللہ حکومت کی ملیشیا نے اپنی کارروائی کے دوران زیدان کے گھر میں بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ کی، بعد ازاں کئی گھنٹے زیر حراست رہنے والے زیدان کو رہا کر دیا گیا۔ فلسطینی مجلس قانون ساز کے سیکرٹری ڈاکٹر محمود رمحی نے ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کے نمائندے کو بتایا کہ فتح حکومت کے سیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد نے منگل کے علی الصبح زیدان کے گھر کا گھیراؤ کر لیا، ملیشیا گھر کا مرکزی دروازہ توڑ کر اندر داخل ہو گئی اور گھر کی تلاشی شروع کر دی، اس دوران بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ کے ساتھ زیدان کا موبائل، فون اور کمپیوٹر پر قبضہ کر لیا۔ ڈاکٹر رمحی نے بتایا کہ ملیشیا کی حالیہ کارروائی کا مقصد اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس اور مغربی کنارے کے اراکین پارلیمان کو پیغام دینا تھا کہ عباس ملیشیا کسی کو بھی گرفتار کر سکتی ہے