Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

چاہے کتنی قربانیاں دینی پڑیں، مزاحمت جاری رہے گی: ابو زھری

palestine_foundation_pakistan_dr-sami-abu-zuhri-hamas-spokesman-conference

اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے ترجمان سامی ابوزھری نے کہا ہے کہ حماس کے لیے مزاحمت کی راہ ترک کرنا ممکن نہیں ہے اور جب تک تحریک کے خلاف جارحیتوں اور سازشوں کا سلسلہ جاری رہے گا مزاحمت بھی جاری ہے گی، انہوں نے غزہ کے محاصرے کو فلسطینیوں کے خلاف سازش قرار دیا۔ انہوں نے یہ بیان حماس کی جانب سے شہید ابوسویرح مسجد میں اس عظیم مجاہد کی شہادت کی ساتویں برسی کے موقع پر منعقد تقریب میں دیا۔ ابوزھری کا کہنا تھا کہ حالیہ اسرائیل ۔ پی ایل او مذاکرات ماضی کے مذاکرات کی طرح نہیں ہیں، اس مرتبہ فتح حکومت بذات خود اسرائیل کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے۔ اسرائیل محض اپنے مذموم مقاصد کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اسے استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سارے فلسطینی اس حد تک اسرائیل کے تابع ہو جائیں جیسے مغربی کنارے کے شہری ہیں تو اسرائیل مزاحمت کچل کر مسئلہ فلسطین کے تصفیے میں با آسانی کامیاب ہو جائے گا۔ دوسری جانب ابوزھری نے ان افواہوں کے بارے میں خبردار کیا جو بعض لوگوں نے کنفیوژ کرنے اور فلسطین میں امن و سلامتی کی صورتحال کو خراب کرنے کے لیے پھیلائی ہیں اور بعص ناموں کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات بیان کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ نے اسرائیل کے لیے کام کرنے والوں کے لیے توبہ کا دروازہ کھولا ہوا ہے اور بعض افراد نے اس پر عمل بھی کیا ہے اور ایسی معلومات فراہم کی ہیں جن سے اسرائیل کے لیے کام کرنے والے درجنوں دیگر افراد پکڑنے میں مدد ملی۔ اپنے بیان کے آخر میں ابو زھری نے کہا کہ شہید ابوسویرح اور دیگر شہداء کی جانب سے رقم کی گئی داستانوں کی وجہ سے ہی مسلمانوں اور ساری دنیا کے انسانوں کے دلوں میں مسئلہ فلسطین زندہ ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan