Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

محمود عباس قوم کو گمراہ کرنا چھوڑ دیں: بحر

ahmed-behr2 فلسطینی مجلس قانون ساز کے ڈپٹی اسپیکرڈاکٹر احمد بحر نے کہا ہے کہ محمود عباس گولڈ سٹون سمیت مسئلہ فلسطین سے متعلق تمام معاملات سے قوم کو گمراہ کر رہے ہیں۔ غزہ میں اپنے ایک بیان میں انہوں نے متنازعہ صدر محمودعباس کے قوم کے خطاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صدر گولڈ سٹون کی رپورٹ پر اپنی غلطی تسلیم کر کے اس پر معافی مانگنے کے بجائے اپنے غلطی کو جواز کا جامہ پہنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر عباس کی گولڈ سٹون سے متعلق پیش کی گئی دلیلیں جھوٹ اور مکاری پر مبنی ہیں۔ ایک طرف فلسطین سمیت دنیا میں انسانی حقوق کے ادارے گولڈ سٹون کی رپورٹ پر رائے شماری رکوانے پر محمود عباس اور ان کی ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ایسے میں وہ قوم سے معافی مانگنے کے بجائے اس قابل مذمت اقدام کے جواز کی دلیلیں تلاش کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر بحر کا کہنا تھا کہ فلسطینی مجلس قانون ساز صدر کے قوم سے خطاب کو نہایت مایوس کن سمجھتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صدر کے پاس اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات رکوانے سے متعلق کوئی ٹھوس دلیل ہے تو وہ پیش کریں ورنہ قوم کو گمراہ کرنے کا رویہ چھوڑ دیں، قوم زیادہ دیر تک انہیں معاف نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ صدر محمود عباس کی جانب سے قومی مفادات پر پسپائی کی وجہ سے قومی مفاہمت کا عمل تعطل کا شکار ہے اور اس میں کوئی پیش رفت نہیں ہو پا رہی۔ قومی مفاہمت کی ناکامی میں محمودعباس اور ان کی ٹیم ذمہ دار ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan