نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے جاری اجلاس کی سائیڈ لائن پر ترک صدر عبداللہ گل اور اسرائیلی صدر شمعون پیریز کے درمیان ہونے والی ملاقات منسوخ کردیی گئی، اسرائیل کو بتائی گئی منسوخی کی وجہ ترک صدر کی دیگر میٹنگز میں شرکت کی بنا پر وقت کی قلت ہے۔ صہیونی ذرائع کے مطابق صہیونی حکام نے اس طے شدہ اجلاس کی منسوخی کو ترک اسرائیل تعلقات کے لیے ایک نئے بحران سے تعبیر کیا ہے بالخصوص اس صورت میں جب صہیونی ایوان صدر کی جانب سے پچھلے جمعے میڈیا پر اس ملاقات کا اعلان بھی کر دیا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ عبداللہ گل نے گزشتہ رات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے قبل ایک پریس کانفرنس میں اس اجلاس کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس اجلاس میں دنیا کے بڑے رہنما شرکت کر رہے ہیں اور اجلاس کے سائیڈ لائن پر اسرائیلی صدر کے علاوہ تمام عالمی رہنماؤں سے ملاقات کی جائے گی۔