Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

عالمی امدادی قافلہ لندن سے غزہ کے لیے روانہ

palestine_foundation_pakistan_viva-palestina2

’’ لائف لائن ٹو غزہ‘‘ کے عنوان سے ’’ویوا پیلسٹینا 5‘‘ نامی عالمی بری امدادی قافلہ ہفتہ کے روز لندن سے غزہ کی جانب اپنا سفر شروع کر رہا ہے۔ دنیا کے متعدد ممالک قافلے میں شریک ہیں تاہم اہل غزہ کے لیے زیادہ امدادی سامان اردن اور الجزائر کی جانب سے بھیجا جائے گا۔ قافلے کے ترجمان زاھر بیراوی کے مطابق قافلہ مصری بندرگاہ العریش کی جانب اپنا سفر بحری جہاز پر کرے گا۔ بیراوی نے کہا ہماری تنظیم ’’ویوا پیلسٹینا‘‘ پچھلے کئی ماہ سے امدادی سامان کی غزہ ترسیل کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اردن کی لائف لائن کمیٹی اور الجزائر کی قومی کمیٹی کی جانب سے اس قافلے میں شرکت کے لیے ادویات، طبی سازوسامان اور انسانی ضروریات کے سامان پر مشتمل پچاس پچاس بسیں روانہ کی جائیں گی جو اگلے ماہ شام پہنچ کر یورپی امدادی قافلے ’’ویوا پیلسٹینا 5‘‘ میں شامل ہو جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ قافلے میں کویت، بحرین، سعودیہ عرب، لبنان، شام، موریطانیہ اور دیگر ممالک کا امدادی سامان بھی شامل ہے تاہم اہل غزہ کی نصرت میں سب سے زیادہ حصہ دار اردن اور الجزائر ہی ہیں۔ لندن میں’’لائف لائن‘‘ کے پانچویں امدادی قافلے میں شرکت کے لیے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ملیشیا، کینیڈا اور امریکا کے وفود کی آمد شروع ہو گئی ہے، قافلے کا انتظام سابق برطانوی رکن پارلیمان جارج گیلوے کی سربراہی میں تنظیم ’’ویوا پیلسٹینا‘‘ نے کیا ہے۔ یاد رہے کہ امدادی قافلہ ’’ویوا پیلسٹینا 5‘‘ ہفتے کے روز یورپ میں اپنے پہلے پڑاؤ فرانس کی جانب روانہ سفر شروع کرر ہا ہے جہاں سے وہ متعدد یورپی ممالک سے ہوتا ہوا ترکی اور شام پہنچے گا۔ واضح رہے کہ ’’ویوا پیلسٹینا‘‘ ایک خیراتی ادارہ ہے جو جنوری 2009ء میں پہلی مرتبہ غزہ کے لیے امدادی سامان بھیجنے کے لیے بنایا گیا تھا، مئی کے آخر میں اس تنظیم نے غزہ کی جانب گامزن امدادی قافلے فریڈم فلوٹیلا میں بھرپور شرکت کی تھی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan