Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

راست مذاکرات کی حمایت کے لیے عرب وزراء خارجہ کا اجلاس

palestine_foundation_pakistan_arab-league5

عرب لیگ کے زیراہتمام عرب ممالک کے وزراء خارجہ کا اجلاس آج مصر کے صدر مقام قاہرہ میں ہوا. خصوصی اجلاس میں فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان نام نہاد راست مذاکرات کی حمایت کا اعلان کیا گیا.قاہرہ میں عرب لیگ کے دفتر میں ہونے والے اجلاس کی صدارت عراقی وزیرخارجہ ھوشیار زیباری نے کی. اجلاس میں فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان جاری مذاکرات میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا. مقررین نے اسرائیل پر یہودی آبادکاری روکنے پر زور دینے کے بجائے فتح اتھارٹی کو بات چیت جاری رکھنے کی تاکید کی. دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کا کہنا ہے کہ محمود عباس اور اسرائیل کےدرمیان مذاکرات صحیح سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور فریقین اختلافتی نکات میں ایک دوسرے کے قریب آ رہے ہیں.امریکا فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان راست مذاکرات پر نہ صرف نظر رکھے ہوئے ہے بلکہ مذاکرات کی نگرانی کر رہا ہے. امریکا فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان مفاہمت کے کسی سمجھوتے اور فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے کوشاں ہے. تاہم اس ضمن میں اسرائیل پر دباٶ ڈالنے سے گریز کر رہا ہے. امریکی مندوب برائے مشرق وسطیٰ جارج میچل نے امید ظاہر کی ہے کہ فریقین کے درمیان راست مذاکرات مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی طرف بڑھ رہے ہیں. اگلے ہفتے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور متنازعہ فلسطینی صدر محمود عباس دوبارہ براہ راست مذاکرات کریں گے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan