Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

انسانی حقوق کی تنظیم کا عباس ملیشیا کی جیلوں میں تمام قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

palestine_foundation_pakistan_palestinian-prisoner-end-the-occupation-stop-administrative-detention

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیےسرگرم تنظیم”مرکز برائے انسانی حقوق” نے مغربی کنارے میں متنازعہ صدر محمود عباس کے زیرکمانڈ سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں الخلیل میں چار یہودیوں کے قتل کے بعد جاری مسلسل گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے. تنظیم کا کہنا ہے کہ بغیر تحقیق اور الزامات کے ثبوت کے شہریوں کو حراست میں رکھنا ایک ظالمانہ طرزعمل ہے. عباس ملیشیا تمام سیاسی قیدیوں کو فوری طور پر رہا کرے.تنظیم نے فلسطینی سپریم کورٹ کی طرف سے سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں اور طویل المدت ان کی حراست سے متعلق قانون کی بھی شدید مذمت کی اور قانون میں ضروری تبدیلی کا مطالبہ کیا. خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام سپریم کورٹ نے 20 فروری سنہ 1999ء کو ایک نیا آئین منظور کیا تھا جس کے تحت فلسطینی اتھارٹی اور سیکیورٹی اداروں کو سیاسی راہنما اور کارکنوں کی گرفتاریوں اور ان کی طویل حراست کا قانونی جواز فراہم کیا گیا تھا. انسانی حقوق تنظیم کی جانب سے جاری ایک تازہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عیدالفطر کے ایام میں الخلیل، رام اللہ اور مغربی کنارے کے دیگر شہروں سے اسلامی تحریک مزاحمت ۔حماس۔ کے کارکنوں کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں. خیال رہے کہ پچھلے تین روز کے دوران عباس ملیشیا نے مغربی کنارے کے مختلف شہروں سے حماس کے خلاف کریک ڈاٶن کے دوران کم ازکم 60 افراد گرفتار کر لیے تھے.گرفتار ہونے والوں میں طلبہ، اساتذہ، سرکاری ملازمین ،حماس کے کارکنان اور عام شہری بھی شامل ہیں. تنظیم کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عباس ملیشیا نے اس سال جولائی سے گرفتاری مہمات کو تیز کر دیا ہے. اب تک سیکڑوں افراد کو جیلوں بغیر کسی الزام کے مقید رکھا گیا ہے. جبکہ قیدیوں کو نہ صرف رہا نہیں کیا جا رہا بلکہ انہیں ان کے رشتہ داروں اور عزیزوں سے ملاقات کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan