Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس کا صحافیوں پر تشدد، فلسطینی پریس کلب کی مذمت

fpj-press فلسطینی پریس کلب نے اسرائیلی جرائم کو بے نقاب کرنے کے لیے اسلامی اور عالمی ذرائع ابلاغ کے درمیان مشترکہ تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے- فلسطینی پریس کلب کی طرف سے جاری بیان میں مقبوضہ بیت المقدس میں صحا فیوں پر اسرائیلی پولیس کے تشدد کی مذمت کی – بیان کے مطابق اسرائیلی پولیس صحافیوں کو ان کی ذمہ داریاں ادا نہیں کرنے دیتی – حقائق سامنے لانے پر صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتاہے- واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں صحافیوں پر تشدد کیا ، جس سے تین صحافی زخمی ہو گئے- زخمی ہونے والے صحافیوں میں فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے کیمرہ مین احمد غزال ،خبررساں ایجنسی اے بی کے کیمرہ مین برنارڈ آرمانجے اور خبررساں ایجنسی جینی کے کیمرہ مین ڈیوڈ سلورمین شامل ہیں- فلسطینی پریس کلب کے بیان میں مقبوضہ بیت المقدس کے واقعات کی تیز ترین اور صحیح کوریج پرسیٹلائٹ چینل القدس کی تعریف کی گئی – القدس ٹی وی نے مسجد اقصی کی بے حرمتی کے واقعات خاموش دنیا تک پہنچائے –

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan