Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

عدالت نے الاقصی فاونڈیشن کو دہشت گردی کے الزام سے کلیئر کر دیا

palestine_foundation_pakistan_charity

یورپی یونین کی ایک عدالت نے قرار دیا ہے کہ یورپی یونین نے ہالینڈ کی الاقصی فاونڈیشن چیرٹی پر غیرقانونی پر پابندی عاید کی ہے۔ یہ فاونڈیشن فلسطینی علاقوں میں غریب اور نادارافراد کو امداد فراہم کرتی ہے۔ یاد رہے کہ ہالینڈ نے اپریل سنہ 2003ء میں “الاقصی فاونڈیشن” کی مقامی شاخ پر اس بنا وجہ سے پابندی عاید کر دی تھی کہ انسانی مقاصد کے لئے جمع کی جانے والی امداد سے عملاً مشرق وسطی کی دہشت گرد انجمنیں فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ ہالینڈ حکومت کی اس کارروائی کی وجہ سے یورپی یونین نے اس تنظیم کو سنہ 2003ء میں بلیک لسٹ کر دیا۔ اس حکم کے تحت تنظیم کے یورپی یونین کے تمام ملکوںمیں اثاثے منجمد کر دیئے گئے۔ یورپی عدالت کا کہنا ہے کہ جس حکم کے تحت فاونڈیشن پر پابندی لگائی گئی تھی وہ اسی سال اگست میں منسوخ قرار دیدیا گیا تھا اس وجہ سے الاقصی فاونڈیشن کی پورے پورپ میں شاخوں پر پابندی کو برقرار رکھنے کا قانونی جواز موجود نہیں ہے۔ عدالت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر یورپی یونین تنظیم کے دوسرے ملک اس فیصلے پر عمل جاری رکھنا چاہتے ہیں تو وہ اس کے لئے دوسری بہتر وجوہات پیش کریں یا پھر حکم کو منسوخ کر دیا جائے۔ واضح رہے کہ الاقصی فاونڈیشن خیراتی کاموں میں سرگرم ہے اور اس کے تحت 48ء کے مقبوضہ عرب علاقوں، مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں غریب اور نادار فلسطینیوں کو انسانی بنیادوں پر روزہ مرہ کی ضروری امداد فراہم کی جاتی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan