Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل میں برطانیہ کے پہلے یہودی سفیر کا تقرر

palestine_foundation_pakistan_israel-uk-flags

عبرانی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے لئے برطانیہ کے نئے سفیر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لئے اتوار کے روز تل ابیب پہنچ رہے ہیں۔ اسرائیلی ریڈِیو کے مطابق نئے سفیر میتھیو گولڈ مذہبا یہودی ہیں اور وہ موجودہ سفیر ٹوم فلیپس کی جگہ ذمہ داری سنبھالیں گے۔ مسٹر ٹوم فلیپس نے گذشتہ چار برس تک تل ابیب میں برطانیہ کے سفیر کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔ مسٹر میتھِیو گولڈ آئندہ چند ہفتوں میں اسرائیلی صدر شمعون پیریز کو اپنی تقرری کے کاغذات پیش کریں گے۔ یاد رہے کہ وہ اسرائیل میں برطانیہ کے پہلے یہودی سفیر ہوں گے۔ عبرانی ریڈیو نے نئے سفیر میتھیو کے حوالے سے بتایا کہ برطانیہ، اسرائیل کو اپنا اسٹرٹیجیک حلیف سمجھتا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان سائنس، سیکیورٹی، ٹکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں گہرے تعلقات موجود ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan