Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

قرآن جلاو مہم کا جواب 40 ہزار حفاظ تیار کر کے دیں گے: اسماعیل ھنیہ

palestine_foundation_pakistan_ismael-haneyya-the-democratically-elected-palestinian-prime-minister9

فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے انتہا پسند امریکی پادری ٹیری جونز کی جانب سے ریاست فلوریڈا میں قرآن پاک نذر آتش کرنے کی شرانگیز مہم کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت اس گستاخانہ حرکت کے جواب میں 40 ہزار بچوں اور بچیوں کو قرآن کریم حفظ کروائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے غزہ کےشیخ زید ٹاور میں خطبہ عید دیتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صہیونی فوج کا منصوبہ مسلسل ناکامی سے دوچار ہے اور فلسطینی قوم کی فتح و نصرت قریب آ چکی ہے۔ جناب ھنیہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ رام اللہ کی “فتح” حکومت نے رمضان میں تین بڑی غلطیوں کا ارتکاب کیا ہے۔ سب سے پہلے فتح نے اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی خطرناک غلطی کی۔ پوری فلسطینی قوم ان مذاکرات کو مسترد کر چکی ہے۔ مذاکرات کاروں کو سرے سے فلسطینی قوم کی نمائندگی کا حق ہی حاصل نہیں، لہذا اسرائیل سے سودے بازی جاری بھی رہی تو اس کے نتائج کو کوئی تسلیم نہیں کرے گا۔ فتح حکومت نے رمضان کے بابرکت مہینے میں اللہ کے دین اور اسکی مساجد کے خلاف جنگ شروع کر کے اپنی بدقسمتی کو دعوت دی اور تمام فلسطینی مسلمانوں کی نفرت مول لی ہے۔ اسماعیل ھنیہ کے بہ قول رام اللہ حکومت کی تیسری بڑی غلطی مغربی کنارے میں مجاہدین کے خلاف جارحیت ہے جسے فلسطینی قوم نے قبول نہیں کیا، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت “فتح” اتھارٹی اور صہیونی ریاست کے مابین سکیورٹی تعاون کو یکسر مسترد کرتی ہے۔ اس موقع پر اسماعیل ھنیہ نے فلسطینی قوم اور امت مسلمہ کو عید الفطر کی مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے بالخصوص شہداء، اسیران، زخمی اور اسرائیلی جارحیت سے بے گھر ہونے والے ہم وطنوں کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے عید کے پر مسرت موقع پر قوم سے شہداء، زخمی اور اسیران کے خاندانوں سے ملنے اور ان کا دکھ درد بانٹنے کی اپیل کی تاکہ ان کی حوصلہ افزائی اور ثابت قدمی میں اضافہ ہو، اوران کے چہروں کی کھوئی مسکراہٹیں واپس لائی جا سکیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan