انٹرنیشنل کرائسز گروپ نے رام اللہ حکومت کی سیکیورٹی انتظامات پر اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات ناکام ہوئے تو مغربی کنارے میں قائم ’’فتح‘‘ حکومت بھی برقرار نہیں رہے گی۔
انٹرنیشنل کرائسز گروپ نے منگل کے روز جاری کردہ اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں مغربی کنارے میں سکیورٹی انتظامات مکمل طور پر ختم ہو جائیں گے اس کے بعد ’’فتح‘‘ حکومت کے باقی تمام ادارے اور تنظیمیں بھی ختم ہوتی جائیں گی۔
گروپ نے عباس ملیشیا اور اسرائیلی فوج کے مابین سکیورٹی تعاون کی سطح کی بھرپور تعریف کی اور اسے مغربی کنارے میں حالات معمول پر رکھنے کی ایک بڑی وجہ قرار دیا۔
گروپ نے اسرائیلی حکام کو تجویز دی کہ عباس ملیشیا کے مراکز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ تاکہ اس علاقے میں اس کے حکومت مضبوط ہو سکے۔ گروپ نے ملیشیا کے مراکز 15 سے 25 تک کرنے کی اپیل کی۔