اسرائیل میں نئے عبرانی سال کی آمد کے موقع پر منگل اور بدھ کی درمیانی شب مقبوضہ مغربی کنارے کے گرد سیکیورٹی حصار قائم کر دیا۔ مغربی کنارے کا یہ محاصرہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب تک جاری رہے گا۔ اسرائیلی ریڈیو کا کہنا ہے علاقے میں سیکیورٹی کی صورتحال کے جائزے کے بعد سیکیورٹی محاصرے کا فیصلہ اسرائیلی وزیر دفاع ایہود براک نے کیا۔ عبرانی ریڈیو کے مطابق اس محاصرے کی مدت میں فلسطینیوں کا 48ء کے مقبوضہ علاقوں میں داخلہ ممنوع ہو گا تاہم “سول کوارڈینشن سینٹرز” کی معاونت سے استثنائی حالات میں فلسطینی ان علاقوں میں باقاعدہ اجازت کے بعد داخل ہو سکیں گے۔