Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مسلمانان پاکستان امریکی سازشوں سے ہوشیار رہیں . حزب اللہ

palestine_foundation_pakistan_hezbollah-quetta-al-quds-blast

حزب اللہ لبنان نے کوئٹہ میں جمعۃ الوداع کو یوم القدس کی ریلی میں ہونےوالے خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میںمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یوم القدس ریلی میں دہشت گردی کی کاروائی میں امریکی و صہیونی دہشت گرد عناصر ملوث ہیں اور یہ وہی صہیونی دہشت گرد ہیں جو غزہ اور فلسطین میں نہتے مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہے ہیں۔
حزب اللہ لبنان کے مرکزی دفتر سے جاری ہونے والے ایک اعلامیے میں پاکستان کے صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں جمعۃ الوداع یوم القدس کی ریلی میں بم دھماکے کے نتیجہ میں پچاس سے زائد شہداء اور سینکڑوں ذخمیوں پر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے ،حزب اللہ کی طرف سے جاری شدہ بیان میں دنیا بھر کے مسلمانوں اور بلخصوص پاکستانی مسلمانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ پاکستان کے مسلمان صہیونی اور امریکی سازشوں سے ہوشیار رہیں اور آپس میںمتحد رہیں۔
حزب اللہ کی جانب سے کوئٹہ دھماکے کی مذمت میں شہدائے یوم القدس اور ذخمیوں کے ورثاء سے دلی ہمدردی اور اظہار یکجہتی کیا گیاہے جبکہ کہا گیا ہے کہ حزب اللہ لبنان دکھ اور مصیبت کی اس سخت آزمائش میں شہدائے یوم القدس اور ذخمیوںکے لواحقین کے ساتھ ہے اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan