گزشتہ منگل کی شب الخلیل میں اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے عسکری ونگ کی اسرائیلی فوج کے خلاف کامیاب کارروائی کے بعد سے عباس ملیشیا کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ تازہ کارروائی میں ملیشیا نے مزید 35 فلسطینی اغوا کر لیے ہیں، اب تک 750 افراد ملیشیا کی انتقامی کارروائی کا نشانہ بن چکے ہیں۔ عباس ملیشیا کی جانب سے گرفتار کیے گئے بے گناہ فلسطینیوں کو تفتیشی مراحل سے گزارا جا رہا ہے۔ فلسطین کے مختلف حلقوں نے عباس ملیشیا کی پکڑ دھکڑ مہم کی سخت مذمت کی ہے اور اسے سکیورٹی تعاون کے نام پر اسرائیل کی بلامعاوضہ خدمت قرار دیا ہے۔