فلسطینی سرحدات اور پھاٹکوں کی کمیٹی کے تازہ اعلان کے مطابق غزہ اور مصر کی سرحد پر واقع رفح کراسنگ عید الفطر کے موقع پر بند کر دی جائے گی، جمعہ اور ہفتہ کی بندش کے بعد اتوار کے روز راہداری سے آمد و رفت معمول کے مطابق دوبارہ شروع کر دی جائے گی۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ رفح کراسنگ کو بند کرنے کے احکامات مصری حکام کی جانب سے دیے گئے ہیں، جس کا مقصد راہداری پر کام کرنے والے عملے کو عید کی چھٹیاں گھر گزارنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔