Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ پر اسرائیل کے تازہ فضائی حملے، متعدد افراد زخمی و لاپتہ

palestine_foundation_pakistan_israeli-warplanes15

قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر جارحیت میں اضافہ کر دیا ہے، غزہ کے وسطی شہر خان یونس میں قابض فوج نے رات گئے تین فضائی حملے کیے ہیں جن میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق متعدد افراد زخمی اور کچھ لاپتہ بتائے جاتے ہیں. فلسطینی طبی و ایمرجنسی سروسز کی جانب سے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا گیا ہےکہ ابتدائی طور پر پانچ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے. ذرائع کے مطابق اسرائیلی ایف سولہ طیاروں نے رات گئے رفح کے قریب مصر اور غزہ کی پٹی کے درمیان بارڈر پر سرنگ پر میزائل گرائے گئے. جس سے ایک سرنگ تباہ ہو گئی جبکہ دو افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں سے ایک کی شناخت یوسف ابونجار کے نام سے کی گئی ہےتاہم دوسرے کے بارے میں تفصیلات نہیں مل سکیں. اسپتال ذرائع کے مطابق دونوں زخمیوں کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے. دوسری جانب ایمرجنسی سروس کے میڈیا کوآرڈینیٹر ادھم ابو سلمیہ نے مرکز اطلاعات فلسطین سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ قابض فوج نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب غزہ کی پٹی پر تین الگ الگ مقامات پر گولہ باری کی. اسرائیلی ایف سولہ طیاروں کی جانب سے داغے گئے میزائل غزہ کے وسطیٰ شہر خان یونس میں ابو طعیمہ نامی شہری کے ملکیتی کھیتوں میں گرے، جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا. دوسرا حملہ رفح کے قریب السلام کے علاقے میں زیرزمین سرنگ پر کیا گیاجس میں کم ازکم تین افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو کی حالت نازک ہے. تیسرا حملہ بھی رفح کے قریب” یبنا” میں ایک سرنگ پرکیا گیا جس میں دو افراد زخمی اور تین لاپتہ بتائے جاتے ہیں. عینی شاہدین اور رفح کے مقامی شہریوں نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ قابض فوج کی گولہ باری کے بعد ایک سرنگ میں آگ بھڑک اٹھی جس سے سرنگ میں کام کرنے والے متعدد مزدور زخمی ہوئے.عینی شاہدین کے مطابق تین افراد تاحال سرنگ میں زخمی حالت میں پھنسے ہوئے ہیں تاہم ان ایمرجنسی سروسز ان کی مدد کے لیے روانہ کر دی گئی ہے. میڈیکل سروسز کا کہنا ہے کہ طبی اور امدادی ٹیم کے رفح کی ایک سرنگ پر پہنچنے کے بعد قابض فوج کے طیاروں نے ایک اور فضائی حملہ بھی کیا ہے جس سے امدادی ٹیم کو واپس آنا پڑا.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan