اسماعیل ہنیہ نے العالم ٹی وی کوانٹرویودیتے ہوئے تمام عرب واسلامی ملکوں کے عوام سے مطالبہ کیاکہ قدس اورملت فلسطین کے خلاف صہیونیوں کی سازشوں کوروکنے کے لئے عالمی یوم قدس کے جلوسوں میں بھرپورشرکت کریں۔ فلسطین کی منتخب حکومت کے وزیراعظم نے اسلامی جمہوریہ ایران اوربانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کی جانب سے مسئلہ فلسطین کوخاص اہمیت دیئے جانے اورجمعۃ الوداع کو عالمی یوم قدس قراردیئے جانے کوسراہتے ہوئے کہاکہ عالمی یوم قدس کے جلوسوں میں بڑی تعداد میں مسلمانوں کی شرکت فلسطین اورقدس پرتسلط کے لئے مغرب اورصہیونیوں کی مشترکہ سازشوں کی ناکامی کی علامت قراردیا۔