Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

کوئٹہ میں القدس ریلی پر وحشیانہ حملہ امت مسلمہ کو تقسیم کرنے کی صہیونی سازش ہے۔ حماس

hamas_logo

اسلامی تحریک مزاحمت” حماس” نے جمعۃ الوداع کے موقع پر پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں القدس سے یکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلی پر دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے.
دمشق میں حماس کے میڈیا سینٹر کی جانب سے جاری ایک تازہ بیان میں کہا گیا ہے”حماس پاکستان کے شہر کوئٹہ میں جمعۃ الوداع کو دفاع القدس کے لیے نکالی گئی ریلی پر حملے کو ایک مجرمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے.
حماس کو کوئٹہ جلوس پر حملے میں بے گناہ شہریوں کی شہادت پر گہرا دکھ ہے. دکھ اور آزمائش کی اس گھڑی میں حماس پاکستانی قوم کے ساتھ ہے”بیان میں حماس نے اس طرح کی کارروائیوں کو دشمنانہ سرگرمیاں قرار دیا. حماس کا کہنا ہے القدس سے اظہار یکجہتی کرنے والوں پر حملہ مسلمانوں کے درمیان پھوٹ ڈالنے، فرقہ وارانہ فسادات کو عام کرنےمسلم امہ کو تقسیم کرنے کی سازش ہے. القدس مسلم امہ کی وحدت کی علامت ہے اور پورا عالم اسلام القدس کے محور پر متحد ہے.
حماس نے پوری مسلم امہ پر زور دیا کہ وہ فرقہ وارانہ فسادات سے خود کو بچاتے ہوئے اسلام کے جھنڈے تلے متحد ہو جائے. بالخصوص فلسطین، مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس صرف فلسطینیوں کا مسئلہ نہیں. یہ پوری مسلم امہ کا اجتماعی مسئلہ ہے، اس کے حل کے عالم اسلام کو ایک ہونا ہو گا.
خیال رہے کہ جمعہ کے روز بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں اہل تشیع کے ایک جلوس پر حملوں میں کم ازکم 60 افراد شہید اور اڑھائی سو سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan