فلسطینی میڈیکل ذرائع کے مطابق غزہ کی پٹی کے شمالی سرحدی علاقے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی زخمی ہو گیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے اس وقت فلسطینیوں پر گولیاں برسانا شروع کر دیں جب غزہ کے شمالی سرحدی علاقوں میں جمع تھی۔ عینی شاہدین نے ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کے نمائندے کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے اسٹین گنوں سے فلسطینیوں پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ بیت لاھیا کے علاقے میں بجری اکھٹٰی کر رہے تھے، صہیونی فوج کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک فلسطینی زخمی ہو گیا۔ واضح رہے کہ پچھلے کچھ عرصے میں اسرائیلی فوج اس علاقے میں بجری اکٹھی کرنے والے مزدوروں پر آئے روز فائرنگ کرتی رہتی ہے۔ شمالی سرحدی علاقے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے اب تک درجنوں فلسطینی مزدور زخمی ہو چکے ہیں۔